انسانی حقوق کا تحفظ ریاستی ترجیحات میں شامل نہیں ہے ۔ پاکستان میں اقلیتوں ، خواتین ، صحافیوں اور پسماندہ طبقے کے حالات خراب تر ہوتے جارہے ہیں ۔ انسانی حقوق کمیشن HRCPکے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کی تحریک کو متحرک کرنے والے رہنما آئی اے رحمن نے گذشتہ سال انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات سے اقلیتیں صحافی ، خواتین ، بچے براہ راست متاثر ہورہے ہیں ۔ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ۳۵۰ صفحات پر مشتمل ہے ۔